تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 مئی 2012
وقت اشاعت: 14:44

اٹلی میں زلزلہ، 6افراد ہلاک، متعدد زخمی

جیو نیوز - روم… اٹلی میں زلزلے نے چھ افراد کی جانیں لے لیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے ۔ اطالوی نیوز ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وسطی اور شمالی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ آٹھ رکارڈ کی گئی۔ زلزلوں کے جھٹکوں سے گھبرا کر لوگ اپنے گھروں اور آفس سے باہر نکل آئے۔حکام کے مطابق زلزلے سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ کئی زخمی اب تک ملبے تلے دبے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.