تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 مئی 2012
وقت اشاعت: 23:17

حولہ میں قتل عام: برطانیہ کا شامی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

جیو نیوز - لندن … برطانیہ نے حولہ میں قتل عام کیخلاف احتجاجاً شام کے سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کے مطابق لندن میں شام کے سفارتی مشن کے سربراہ سمیت سینئر سفارتکاروں کو ایک ہفتے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ شامی سفیر پہلے ہی صحت کی خرابی کے باعث اپنے وطن لوٹ چکے ہیں۔ ولیم ہیگ کا کہنا ہے کہ شام کے شہر حولہ میں حالیہ قتل عام کیخلاف سخت احتجاج کیا گیا ہے اور شام کیخلاف مزید اقدامات اٹھارہے ہیں جن میں شام پر پابندیاں سخت کرنے کیلئے یورپ سے بات چیت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا، جرمنی، اٹلی، اسپین، فرانس اور آسٹریلیا نے شامی سفارتی عملے اپنے ملک سے نکال دینے کا فیصلہ کیاہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.