تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 10:44

افغانستان:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،مغوی غیر ملکی خواتین امدادی کارکن رہا

جیو نیوز - کابل…افغانستان میں گذشتہ ہفتے اغوا ہونے والی غیر ملکی دو خواتین امدادی کارکنوں کو رہا کرالیا گیا ۔شمالی افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے ترجمان لعل محمد احمدزئی نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں غیر ملکی امداد خواتین اور اُن کے تین مقامی ساتھیوں کو افغان اسپیشل فورسز کی جانب سیبدخشاں کے علاقے شہاربزرگ میں کئے جانے والے آپریشن میں رہا کروایا گیا،اس کارروائی میں پانچ اغوا کار بھی مارے گئے۔انہوں نے بتایا کہ رہا کروائے گئے امدادی کارکن کی حالت اچھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.