2 جون 2012
وقت اشاعت: 13:42
مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو عمر قید کی سزا
جیو نیوز - قاہرہ… مصر کے سابق مرد آھن حسنی مبارک کو آج عمر قید کی سزا سنادی گئی، حسنی مبار ک پر مظاہرین کو ہلاک کرنے کے احکامات دینے کا الزام تھا،مظاہرین کے قتل کے الزامات سے سیکورٹی چیف اور حسنی مبارک کے بیٹوں کو بری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حسنی مبارک نے سابق صدر انور السادات کے قتل ہونے کہ فورا بعد اقتدار سنبھال لیا تھا اور ایسے قوانین تشکیل دیئے تھے جس سے وہ تا مرگ صدر رہ سکتے تھے، لیکن گزشتہ سال کہ دوران ان کوعوام کے دباوٴ پر مجبورا استعفی دینا پڑا، جبکہ احمد شفیق سابق صدر حسنی مبارک کے دور کے آخری دنوں میں وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھے۔ وہ مصری فضائیہ کے سابق پائلٹ رہے ہیں اور اس تعلق کی بنا پر انھیں حکمراں فوجی کونسل کا ترجیحی اور پسندیدہ امیدوار قراردیا جاتا رہا ہے۔ وہ صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں دوسرے نمبر پر رہے ہیں اور ان کا مقابلہ اخوان المسلمون کے امیدوار ڈاکٹر محمد مرسی سے ہوگا۔عدالتی فیصلہ سامنے آنے کے بعد عدالت میں ہی ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔