تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 جون 2012
وقت اشاعت: 11:36

ٹورنٹو کے شاپنگ مال میں فائرنگ،ایک شخص ہلاک،6زخمی

جیو نیوز - ٹورنٹو …کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے مصروف شاپنگ مال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور6 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے ٹورنٹو کے معروف شاپنگ سینٹر کے فوڈ کورٹ میں داخل ہوکر فائرنگ کردی۔حملہ اس قدر شدید تھا کہ وہاں موجود لوگوں کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا۔واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔پولیس نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر عمارت خالی کروالی اور علاقے کا محاصرہ کرلیا۔حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.