تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 جون 2012
وقت اشاعت: 13:12

جوہری ہتھیاروں کاحصول، عالمی برادری کاخدشہ جھوٹ ہے، خامنہ ای

جیو نیوز - تہران…ایرانی رہنما آیت اللہ خامنائی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو ایران پر کسی بھی حملے کی صورت میں سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایرانی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایرانی رہنما نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کا ایران پر جوہری ہتھیار کے حصول کا خدشہ جھوٹ پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اور امریکا اپنے مسائل اور مشکات چھپانے کے لیے ایرانی جوہری پروگرام کا ڈھونگ رچارہے ہیں۔انہوں نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اگر ایران پر اسرائیل نے حملہ کرنے کی جرات کی تو اسے منہ توڑ جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.