3 جون 2012
وقت اشاعت: 21:33
نائیجیریا میں مسافر طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ، 153 افراد ہلاک
جیو نیوز - ابوجا … نائیجیریا کے شہر لاگوس میں ایک مسافر طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، تمام 153 مسافر ہلاک ہوگئے۔ نائیجیرین ایوی ایشن حکام کے مطابق ابوجاسے لاگوس جانے والا طیارہ رہائشی علاقے میں عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا ہے جس میں 153 افراد سوار تھے ۔ سربراہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ طیارہ حدثے میں کسی کے بچنے کی امید نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔