4 جون 2012
وقت اشاعت: 16:1
عراق، بغداد میں کار بم دھماکے،18افراد ہلاک
جیو نیوز - بغداد… عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں 18افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو شیعہ وقف کے دفاتر کے باہر دھماکے سے اڑا دیا۔دھماکے میں18 ہلاک اور کم از کم پچاس کے قریب افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ طبی ذرائع یہ تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔