تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 جون 2012
وقت اشاعت: 17:7

امریکا:صدارتی اُمیدوارمٹ رومنی ہجے کی غلطیوں کے سبب تنقید کی زد میں

جیو نیوز - واشنگٹن… غلطی تو انسان سے ہو ہی جاتی ہے۔لیکن اگر غلطی بار بار دہرائی جائے تو تنقید کا نشانہ تو بنتی ہے۔ایسی ہی صورتحال کا سامنا آج کل امریکی صدارتی امیدوار مٹ رومنی کو بھی ہے۔ پہلے america بنا amerciaپھر sneak peek سے ہوا sneak peak اور اب official کے بجائے ہوا officalارے نہیں آپ غلط سمجھ رہے ہیں۔یہ ہم کسی بچے کی امتحانی کاپی کی غلطیاں نہیں بتا رہے۔بلکہ یہ تو امریکی صدارتی امیدوار مٹ رومنی کا کارنامہ ہے۔جو انھوں نے کہیں اور نہیں اپنی ہی سماجی ویب سائیٹ کے پیج پر انجام دیا ہے۔لیکن ہجے کی یہ غلطیاں ایک ساتھ نہیں بلکہ تین چار دن کے وقفے سے دُہرائی گئیں،اب اسے انتخابی مہم کا دباوٴ کہا جائے یا انتخابی مہم کا حصہ،جو دل میں آیا لکھ دیا۔اپنی ان ہی غلطیوں پر رومنی کو آج کل تنقید کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.