4 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:42
ایران : پیٹروکیمیکل پلانٹ میں آگ ،ایک شخص ہلاک، 15 زخمی
جیو نیوز - تہران…ایران کے سب سے بڑے پیٹروکیمیکل پلانٹ میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ تہران میں سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ mahshahr شہر کے بندر امام پیٹروکیمیکل کمپلکس میں لگی۔ پلانٹ سے گیس لیکیج آگ لگنے کا سبب بنا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ جبکہ آگ لگنے سے پراسیسنگ یونٹس کونقصان نہیں پہنچا۔