تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:43

امریکی ریاست اوکلاہوما کے جنگلات میں 15مقامات پر آگ

جیو نیوز - نیویارک…امریکی ریاست اوکلاہوما کے جنگلات میں کم از کم 15 مقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔آگ نے اوکلاہوما سٹی کے قریب واقع قصبے لوتھر کو جلا کر راکھ کردیا۔اوکلاہوما کے جنگلات میں لگی آگ تیز ہواوٴں کی وجہ سے پھیلتی جارہی ہے۔ آگ سے لوتھر قصبے میں56گھر جل کر تباہ ہوگئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انتظامیہ کے مطابق اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آگ جان بوجھ کر تو نہیں لگائی گئی۔لوتھر کے علاوہ دیگر مقامات پر لگنے والی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ۔درجنوں فائر فائٹر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔اوکلا ہوما ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے مطابق تیز ہواوٴں اور شدید گرمی کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.