6 اگست 2012
وقت اشاعت: 5:15
مصرکی سرحدی چیک پوسٹ پر حملہ،15محافظ ہلاک
جیو نیوز - قاہرہ…مصر اور اسرائیل کی سرحد پر شدت پسندوں نے مصری چیک پوسٹ پر حملہ کرکے15محافظوں کو ہلاک کردیا۔حملہ آور اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے مارے گئے ۔مصر کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق حملہ سینائی سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے کیا جو غزہ سے آئے تھے،حملہ آور 2گاڑیوں میں سوار تھے۔مصرکے سرحدی محافظوں کو ہلاک کرنے کے بعدشدت پسند اسرائیلی حدود میں داخل ہوگئے۔اسرائیل کے فوجی حکام کے مطابق شدت پسندوں کی ایک گاڑی کو اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کرکے تباہ کردیا جبکہ دوسری گاڑی دھماکے سے خود تباہ ہوگئی۔اسرائیلی حکام کے مطابق گاڑیوں میں سوار تمام شدت پسند مارے گئے۔تاہم احتیاطاً قریبی یہودی آبادیوں میں شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب واقعے کے بعد مصر کے صدر محمد مرسی نے فوج کی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔