6 اگست 2012
وقت اشاعت: 7:57
جاپان:ہیروشیماپرایٹم بم گرائے جانے کی یاد میں مختلف تقریبات
جیو نیوز - ٹوکیو…67 برس قبل ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرائے جانے کی یاد آج جاپان بھر میں منائی جارہی ہے۔ دوسری عالمی جنگ میں فتح حاصل کرنے کیلئے 67 برس قبل 6 اگست 1945 کو امریکا نے جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا تھا جس کے نتیجے میں ایک لاکھ 42 ہزار افراد چشم زدن میں لقمہ اجل بن گئے تھے۔ اس قدر تباہی کے بعد جاپان نے گھٹنے ٹیک دئیے تھے اور یہ جنگ لاکھوں جانوں کا نذرانہ لے کر ختم ہوئی تھی۔ ہیرو شیما اور ناگا ساگی پر ایٹم بم گرائے کی جانے کی یاد میں آج جاپان بھر میں مختلف تقریبات منائی جارہی ہیں۔