6 اگست 2012
وقت اشاعت: 23:27
امریکی ریاست میسوری میں آگ لگنے کے باعث مسجد شہید
جیو نیوز - واشنگٹن … امریکی ریاست میسوری کے علاقے جوپلن کی ایک مسجد آگ لگنے کے باعث شہید ہوگئی۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق 5ہفتے کے دوران مسجد میں آگ لگنے کا واقعہ دوسری بار پیش آیا ہے۔ ترجمان جیسپر کاوٴنٹی شیرف نے بتایا کہ مسجد میں آگ لگنے کی تحقیقات ایف بی آئی اور انسداد دہشت گردی فورس کرے گی۔ پیر کو مسجد میں لگنے والی آگ سے خفیہ کیمرے بھی جل گئے، آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث مسجد مکمل طور پر شہید ہوگئی۔ واضح رہے کہ 4 جولائی کو بھی اس مسجد میں آگ لگی تھی ۔