7 اگست 2012
وقت اشاعت: 2:24
امریکی حکومت گوردوارے پر حملے کی تہہ تک پہنچنے ، منموہن سنگھ
جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے امیدظاہر کی ہے کہ امریکی حکومت وسکونسن گوردوارے پرحملے کی تہہ تک جانے کی کوشش کرے گی۔ حملے میں ملوث امریکاکے سابق فوجی کی تصویربھی جاری کردی گئی ہے۔ریاست وسکونسن میں گوردوارے پرحملے میں امریکاکاسابق فوجی ملوث ہونادنیابھرمیں سکھ کمیونٹی کے لیے تشویش کاباعث بن گیاہے۔واقعہ کے خلاف بھارت کے مختلف شہروں میں بھی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔خودوزیراعظم منموہن سنگھ نے بھی واقعہ کی مذمت کی۔سابق امریکی فوجی نے گوردوارے کے کچن میں داخل ہوکر فائرنگ کی تھی اورجوابی فائرنگ پراس نے ایک اہلکارکوبھی زخمی کردیاتاہم ساتھی پولیس اہلکارکی فائرنگ سے وہ بالآخر ماراگیا۔ کمیونٹی کاکہناہے کہ اُنہیں نفرت کانشانہ بنایاگیا۔گیارہ ستمبرکے بعد ریاست ایری زونامیں گیس اسٹیشن کے سکھ مالک کوبھی ہلاک کیاجاچکاہے۔مقتول کے بھائی کے زخم پھرسے تازہ ہوگئے ہیں۔سکھ کمیونٹی کاکہناہے کہ وہ دہشت گردنہیں اوران کامذہب اس بات کوپسندنہیں کرتاکہ عبادت گاہ آنے والوں کوروکاجائے۔امریکامیں سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد5لاکھ ہے اور وسکونسن واقعہ کے بعدگوردواروں کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔