7 اگست 2012
وقت اشاعت: 6:13
شام کے وزیر اعظم نے صدربشارالاسد کا ساتھی چھوڑدیا
جیو نیوز - دمشق…شام کے وزیراعظم ریاض حجاب نے صدر بشارالاسد کا ساتھ چھوڑ نے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کے مخالفین سے مل گئے۔جبکہ دارالحکومت دمشق میں سرکاری ٹیلی ویژن کے ہیڈکوارٹرز میں بم دھماکا ہوا ہے۔العربیہ ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ریاض حجاب تین وزراء سمیت پڑوسی ملک اردن چلے گئے ہیں۔اُدھر شام کے سرکاری ٹی وی نے اطلاع دی تھی کہ ریاض حجاب کو وزارت عظمیٰ سے برطرف کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ صدر بشارالاسد نے جون میں پارلیمانی انتخابات کے بعد وزیراعظم مقرر کیا تھا۔اس سے پہلے وہ وزیر زراعت کے منصب پر فائز تھے۔دریں اثناء دمشق میں شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کے ہیڈکوارٹرز میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بعض افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔سرکاری ٹی وی کی اطلاع کے مطابق دھماکا عمارت کی تیسری منزل میں ہوا ہے۔