تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:27

افغانستان، نیٹو اڈے پر بم حملہ، درجنوں زخمی

جیو نیوز - کابل… افغانستان کے جنوبی صوبے لوگر میں نیٹو کے فوجی اڈے پر بم حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں،، طالبان نے دھماکے کی ذمہ دار قبول کرلی۔ افغان پولیس کے مطابق پلی الم شہر میں دھماکا خیز مواد سے بھرے ٹرک سے حملہ کیا گیا۔اب تک 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ایساف ترجمان نے بھی دھماکے کی تصدیق کردی تاہم اب تک زخمیوں میں فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ہلاکتوں کابھی دعویٰ کیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.