7 اگست 2012
وقت اشاعت: 19:14
حامد انصاری دوسری مرتبہ بھارت کے نائب صدر منتخب ہو گئے
جیو نیوز - نئی دلی . . . . . حامد انصاری بھارت کے نائب صدر منتخب ہو گئے ،وہ بھارتی حکمران جماعت کے امیدوار تھے۔حامد انصاری نے کل 490 ووٹ اوران کے مدمقابل امیدوارجسونت سنگھ نے 238ووٹ حاصل کئے ۔حکمراں اتحاد کے امیدوار حامد انصاری دوسری بار نائب صدر منتخب ہوئے۔