8 اگست 2012
وقت اشاعت: 4:33
بلیک واٹر اسلحہ اسمگلنگ الزام پر 50کروڑ ڈالرادا کرنے کو تیار
جیو نیوز - واشنگٹن…بدنام زمانہ امریکی کمپنی بلیک واٹرپراسلحہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 50 کروڈ ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا۔نجی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر اب ”اکاڈمی“کے نام سے کام کررہی ہے۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق کمپنی نے امریکی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سوڈان کو سیٹلائٹ فون فروخت کیے اور کینیڈا سمیت کئی ممالک کی افواج کو بلا اجازت تربیت دی۔اس کے علاہ بلیک واٹر کے پاس غیر قانونی آٹومیٹک ہتھیار بھی ہیں۔امریکی محکمہ انصاف کاکہنا ہے کہ کمپنی امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ ڈیل کے تحت 4 کروڈ 20 لاکھ ڈالرادا کرے گی جبکہ اس پر 75 لاکھ ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔کمپنی نے جرمانہ ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے۔