تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:8

یمن کے دارالحکومت میں القاعدہ کی تخریب کاری کی کوشش ناکام

جیو نیوز - صنعاء… یمن پولیس نے دارالحکومت میں القاعدہ کی بڑی تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی۔ صنعاء کے مئیر کے مطابق پولیس اہلکاروں نے سات دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد سے بھرے40 جیکٹ برآمد کرلئے۔ دوسری جانب وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جنوبی قصبہ چار میں سات تخریب کاروں کو حراست میں لیا گیا۔ جہاں رواں ہفتے خود کش بمبار نے خود کو اڑا کر 45 قبائلی جنگجوؤں کو ہلاک کرڈالا تھا۔ صنعا کے میرء عبدلقدیر بلال نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ القاعدہ گروپ سے تعلق رکھنے والے سات ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.