11 اگست 2012
وقت اشاعت: 8:51
گردوارے پر فائرنگ نفرت پر مبنی جرم ہے، امریکی اٹارنی جنرل
جیو نیوز - اوک کریک… امریکا کے اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر کا کہنا ہے کہ اوک کریک میں گردوارے پر فائرنگ دہشت گردی اور نفرت پر مبنی جرم کا واقعہ ہے۔اوک کریک کے گردوارے میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں مقامی اسکول میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرک ہولڈر نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے امریکا میں سکھ اپنی وضع قطع اور اعتقادات کی وجہ سے نشانہ بنے ہیں، تاہم یہ ناقابل قبول ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔تقریب سے وسکونسن کے گورنر نے بھی خطاب کیا۔گزشتہ اتوار کواوک کریک میں سابق امریکی فوجی نے گردوارے میں فائرنگ کرکے6افراد کو ہلاک کردیا تھا، پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔