12 اگست 2012
وقت اشاعت: 20:32
شام کی صورتحال سے متعلق عرب لیگ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا
جیو نیوز - جدہ … شام کی صورتحال پر تبادلہٴ خیال کیلئے جدہ میں بلایا جانے والا عرب لیگ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ توقع کی جارہی تھی کہ اجلاس میں کوفی عنا ن کی جگہ نئے سفیر کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔ عرب لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری کے مطابق اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ تاہم اجلاس کے ملتوی ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب شام کے بحران کا حل تلاش کرنے اور شام میں حزبِ اختلاف کی حمایت کیلئے امریکا اور ترکی کے اشتراک سے ورکنگ گروپ قائم کیا جارہا ہے۔