تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 8:45

صدر اوباما نے حقانی نیٹ ورک سے متعلق بل پر دستخط کر دیئے

جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی صدراوباما نے حقانی نیٹ ورک سے متعلق بل پر دستخط کردیے ہیں، بل کی منظوری کے بعدامریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے سے متعلق کانگریس کو رپورٹ دیں گی ۔ حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے سے متعلق بل امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی منظوری کے بعد صدر اوباما کے پاس دستخط کے لیے بھیجا گیا تھا۔ بل میں امریکی وزیر خارجہ سے یہ رپورٹ طلب کی گئی ہے کہ کیا حقانی نیٹ ورک کی سرگرمیوں کی وجہ سے اسے دہشت گرد نیٹ ورک قرار دیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اس معاملے پر 30 دن میں رپورٹ امریکی کانگریس کو جمع کرائیں گی۔ امریکا نے حقانی نیٹ ورک کے کئی رہنماوٴں کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے تاہم پورے نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے کا معاملہ امریکا میں متنازع رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کی حتمی رپورٹ کے بعد حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.