13 اگست 2012
وقت اشاعت: 8:45
یوسین بولٹ نہیں، انتخابات جیتنے کیلئے انتھک محنت کرنا ہوگی،اوباما
جیو نیوز - واشنگٹن… امریکا کے صدر اوباما کا کہنا ہے کہ وہ یوسین بولٹ نہیں، صدارتی انتخابات کی دوڑ جیتنے کے لیے آخری وقت تک انتھک محنت کرنی ہوگی۔ بارک اوباما شکاگو میں اپنے آبائی گھر میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وہ صدارتی انتخابات کی دوڑ میں وہ اپنے حریف مٹ رومنی سے اتنا آگے نہیں کہ وہ سکون کا سانس لیں اور اپنی رفتار کم کردیں،جس طرح یوسین بولٹ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقابلہ سخت ہوگا اورانھیں جیت کے لیے آخری وقت تک کوششیں جاری رکھنی ہوں گی۔ اوباما نے مزید کہا کہ یہ انتخابات ان کی زندگی کے اہم ترین انتخابات ہوں گے۔