13 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:50
عالمی برادری کو بھوک کے خاموش بحران سے نمٹنا ہوگا، ڈیوڈکیمرون
جیو نیوز - لندن… برطانیہ میں اولمپکس کے اختتام پربرطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے عالمی سربراہان کے ساتھ گلوبل ہنگر سمٹ میں شرکت کی۔لندن میں سربراہان سے خطاب میں کیمرون کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مل کراس خاموش بحران سے نمٹنا ہوگا ، جس کے اعداوشمار بہت حیران کن ہیں ، جن میں سے ایک خوراک کی کمی کے باعث نومولود بچوں کی موت ہے اور 171 ملین بچے غذائی قلت کی وجہ سے اچھی زندگی نہیں گزار پاتے۔ اجلاس میں برازیل کے نائب صدر، بنگلہ دیش کے وزیراعظم، ایتھوپیا کے رنر اوراولمپک میں 2 گولڈ میڈل جیتنے والے برطانیہ کے محمد فرح بھی شریک تھے۔