تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 اگست 2012
وقت اشاعت: 11:11

ایران، زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد300ہوگئی

جیو نیوز - تہران… شمال مغربی ایران میں آنے والے دوہرے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد تقریباً 300 ہو گئی ہے جبکہ درجنوں دیہات تباہ ہو گئے ہیں۔ متاثرہ علاقے کے اسپتال زلزلوں کے زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔ ایرانی شہر تبریز کے قریب ہفتے کے روز آنے والے اس دوہرے زلزلے کے بعد مزید جھٹکوں کے ڈر سے ہزارہا افراد عارضی کیمپوں میں یا کھلے آسمان کے نیچے پڑے ہوئے ہیں۔ جبکہ ٹھنڈی رات میں زلزلہ متاثرین کو خیموں کی کمی کا بھی سامنا ہے ، اسپتالوں میں زخمیوں کے بھر جانے سے لمبی قطاریں بھی لگتی جارہی ہیں۔ اب تک کوئی 60 جھٹکے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر 6.4 اور 6.3 شدت کے ان زلزلوں کے نتیجے میں ایک ہزار سے زیادہ ایرانی دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.