14 اگست 2012
وقت اشاعت: 6:43
او آئی سی وزرائے خارجہ شام کی رکنیت معطل کرنے پر متفق
جیو نیوز - کراچی…او آئی سی وزرائے خارجہ شام کی رکنیت معطل کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق او آئی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ شام کی رکنیت معطل کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس کے اختتام پر اجلاس میں شامل او آئی سی وزرائے خارجہ نے شام کی رکنیت معطل کیے جانے کے فیصلے کو قبول کرلیا۔اجلاس کے اختتام پر ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا کہ شام کی رکنیت معطل کرنے سے مسئلہ ختم نہیں ہو رہا بلکہ ایسا کرکے ہم اِس مسئلے کو دوبارہ اٹھا رہے ہیں۔