تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اگست 2012
وقت اشاعت: 0:29

امریکی فضائیہ کا آواز سے6گنا تیز رفتار طیارے کی آزمائش کا اعلان

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی فضائیہ آواز سے 6گنا رفتار سے تیز اڑنے والے طیارے کی آزمائش کرے گی۔امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی طیارہ 3ہزار 600 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑسکتاہے۔اس طیارے میں جدید ترین نظام نصب ہے جو اسے کسی بھی روایتی طیارے سے ممتاز بنائے گا۔اس طیارے کے ذریعے امریکی محکمہ دفاع دنیا میں کہیں بھی منٹوں میں کارروائی کرنے کی صلاحیت کابھی حامل ہوجائے گا۔ماہرین اس طیارے کو فضائیہ کی تاریخ میں اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.