تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اگست 2012
وقت اشاعت: 8:47

امریکا، جنگلات میں لگی آگ ڈھائی ہزار ایکڑ پر پھیل گئی

جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی ریاست واشنگٹن کے جنگلات میں لگی آگ نے ڈھائی ہزار سے زائد ایکٹر رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے اور دو درجن کے قریب رہائش گاہیں جل گئیں، شمال مغربی ٹیلر برج فائر میں چمپنزی کی پناگاہوں کو نقصان پہنچا ، واقعے میں چمپنزی محفوظ ہیں۔ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ سینٹرل واشنگٹن یونیورسٹی میں آگ کی وجہ سے سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ اگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ادھر شمالی کیلفورنیا میں دو مقامات پر لگی آگ نے 7 ہزار ایکڑ رقبے کو خاکستر کر دیا، آگ بجھانے کیلئے ایک ہزار سے زائد فائر فائٹرز ، 7 ائیر ٹینکر، 7 ہیلی کاپٹر، 17 بلڈوزر اور 134 فائر انجن نے حصہ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.