تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:55

بات چیت کے ذریعے فلسطینی ریاست کا قیام ناممکن ہے، ایرانی وزیر دفاع

جیو نیوز - تہران… ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر احمد وحیدی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ بات چیت کے ذریعے بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی ریاست کا قیام ناممکن ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ امریکی حکام اور مغربی ممالک نہ صرف فلسطینیوں کے حقوق کا احترام نہیں کرتے بلکہ اسرائیلی مخالف مزاحمت کو کچلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اور مغرب کی طرف سے شامی باغیوں کی حمایت بھی اس سلسلہ کی کڑی ہے جس کا مقصد شامی حکومت کا خاتمہ اور بیت المقدس کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والے فلسطینیوں کے حمایتی ممالک کو سبق سیکھانا ہے تاہم مغربی ممالک اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.