تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:9

او آئی سی نے شام کی رکنیت معطل کر دی، امریکا کا خیر مقدم

جیو نیوز - مکة المکرمہ… مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی نے شام کی رکنیت معطل کر دی ، یہ فیصلہ سعودی عرب کے شہر مکہ میں او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں جمعرات کو علی الصبح کیا گیا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس کے اختتام پر ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق شرکاء شام میں پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکے جانے کی ضرورت اور او آئی سی میں شام کی رکنیت معطل کرنے پر متفق ہیں۔ امریکا نے او آئی سی کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ یہ اجلاس منگل کو شروع ہوا تھا اور اس میں شام کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا تھا۔ ایران اس تجویز کا سخت مخالف تھا۔ اجلاس کی صدارت سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے کی جبکہ ایران کے صدر احمدی نژاد بھی اس میں شریک تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.