18 اگست 2012
وقت اشاعت: 4:5
یورپ کے اکثر ممالک میں عید الفطر اتوار کو منائی جائے گی
جیو نیوز - لندن… برطانیہ سمیت یورپ کے اکثر ممالک میں عید الفطر اتوار کو منائی جائے گی۔ لندن کی ریجنٹ پارک اور ایسٹ لندن مساجد نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ میں عید الفطر اتوار کو منائی جائے گی، اس کے علاوہ یورپ کے مختلف ممالک میں کیلنڈر اور سعودی عرب کی پیروی کرنے والے بھی اتوار کو عید منائیں گے جب کہ چاند دیکھ کر عید منانے والے اور اہل تشیع کل فیصلہ کریں گے۔