تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:57

برما نے مسلمانوں کی ہلاکت کی تحقیقات کا اعلان کردیا

جیو نیوز - کراچی…فارن ڈیسک…برما نے پر تشدد واقعات میں مسلمانوں کی ہلاکت کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق تحقیقات 27رکنی کمیشن کرے گا جو آئندہ ماہ اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ اس بات کا اعلان برما کے صدر تھین سین نے کیا۔اقوام متحدہ نے اعلان کا خیر مقدم کیا۔کمیشن میں سیاسی جماعتوں اور مذہبی تنظیموں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ برما کے علاقے رکھائین میں تشدد مئی کے آخر میں شروع ہوا جب مبینہ طور پر ایک بودھ خاتون کو تین مسلمانوں نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔ اس کے بعد مشتعل بدھوں نے دس مسلمانوں کو قتل کر دیا جن کا قتل کے واقعے سے کوئی تعلق بھی نہیں تھا۔اس کے بعد فسادات پھیلتے گئے ۔برما میں رکھائین بدھوں اور روہنگیا مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں کے باعث ہزاروں افراد بے گھر بھی ہوئے۔ان فسادات کی وجہ سے80 ہزار افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ برمی صدر اس سے پہلے اقوامِ متحدہ کی جانب سے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ مسترد کر چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.