19 اگست 2012
وقت اشاعت: 2:14
امریکا ،یورپ اور بعض جنوبی ایشیائی علاقوں میں عید پیر کو منائی جائیگی
جیو نیوز - کراچی … سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، امریکا،برطانیہ اور یورپ کے دیگر شہروں میں مسلم کمیونٹی کی اکثریت آج عید منا رہی ہے جبکہ امریکا اور یورپ میں کچھ لوگ پیر کو عید منائیں گے۔ بھارت اور بنگلادیش میں بھی پیر کو عید منائی جائے گی۔ خلیجی اور یورپی ملکوں سمیت بیشتر ممالک میں آج میٹھی کی عید کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عید کی نماز اد ا کرنے کے خواہش مند سعودی عرب کے مختلف شہروں سے اور قریبی ملکوں سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات،برطانیہ سمیت یورپی ممالک، کینیڈا اور امریکا میں بھی آج عید کے بڑے اجتماعات ہوں گے، مسلمان عید کی نماز کے بعد روایتی انداز میں ایک دوسرے کو مبارک باد اور تحفے تحائف دیں گے اورمختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔