تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 اگست 2012
وقت اشاعت: 5:27

امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈیمپسی افغانستان پہنچ گئے

جیو نیوز - کابل . . . .افغانستان میں افغان سیکورٹی اہلکار نے فائرنگ کرکے نیٹو کے ایک فوجی کو ہلاک کردیا۔ افغان اہلکاروں کے ہاتھوں اتحادی فوجیوں کی ہلاکت کے معاملے پر بات کرنے کے لیے امریکی فوج کے سربراہ افغانستان پہنچ گئے ہیں۔افغانستان میں مقامی فورسز کے اہلکاروں کی فائرنگ سے نیٹو کے فوجیوں کی ہلاکت نے امریکا کوتشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ رواں سال اب تک ایسے حملوں میں 40 اتحادی فوجی مارے جاچکے ہیں۔ امریکا ان واقعات کا ذمے دار افغان فورسز میں موجود طالبان عناصر کو قرار دیتا ہے۔گزشتہ روز امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے افغان صدر حامد کرزئی کو فون کرکے ان واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا تھا،جبکہ آج امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈیمپسی افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ مارٹن ڈیمپسی افغان اہلکاروں کے نیٹو فورسز پر حملوں کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی بات کریں گے۔ جنرل ڈیمسی کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج پر بڑھتے ہوئے حملوں کے باوجود سال 2014میں افغانستان سے انخلا کے منصوبے میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.