21 اگست 2012
وقت اشاعت: 2:34
ترکی میں کار بم دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد8ہو گئی
جیو نیوز - انقرہ… ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں کار بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ترک میڈیا کے مطابق کار بم دھماکا جنوب مشرقی شہر غازیان میں پولیس اسٹیشن کے قریب کیا گیا۔ دھماکے میں آٹھ افراد مارے گئے جبکہ کئی زخمی ہیں۔ ان میں پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔ علاقے کے گورنر کے مطابق کار بم دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔ دھماکے کے بعد وہاں کھڑی دوسری کاروں میں بھی آگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ نے بجھایا۔