21 اگست 2012
وقت اشاعت: 6:11
امریکی صدر اوباما نے مخالفین کے الزامات مسترد کر دیئے
جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی صدر اوباما نے مخالفین کا یہ الزام مسترد کردیا ہے کہ وہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو الیکشن مہم میں کامیابی کے لیے استعمال کررہے ہیں ۔امریکی فوج کے سابق عہدے داروں کے ایک گروپ نے بارک اوباما پر الزامات عائد کیے تھے کہ وہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا بہت زیادہ کریڈٹ لے رہے ہیں اور ایبٹ آباد آپریشن کی کامیابی کو انتخابی مقاصد کے لیے استعمال کر ر ہے ہیں، گروپ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ امریکی صدر نے حساس معلومات افشا کیں۔ تاہم بارک اوباما نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروپ کے کچھ ارکان کا مخالف جماعت سے تعلق ہے اور وہ اس گروپ کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، الیکشن کے دنوں میں اس قسم کے الزامات کا پھوٹ پڑنامعمول کی بات ہے۔