21 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:31
مصر کا صحرائے سیناء میں جنگی جہاز اور ٹینک بھیجنے کا فیصلہ
جیو نیوز - قاہرہ…مصرنے 1973ء کے جنگ کے بعد پہلی مرتبہ صحرائے سیناء میں جنگی جہاز اور ٹینک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، دوسری جانب اسرائیل نے مصر کی سرحد کے نزدیک اینٹی راکٹ بیٹری نصب کردی ہے۔مصری فوج نے غزہ پٹی کے ساتھ سرحدی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیئے بھاری ہتھیار اور فوجی گاڑیاں سمیت جنگی طیاروں اور ٹینکوں کے استعمال پر غورکر رہی ہے۔اس سلسلے میں قاہرہ کے سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر دفاع جنرل عبدالفتاح السیسی اس منصوبے کو حتمی شکل دے رہے ہیں،اور انکاسیناء کا دورہ اس منصوبے کا حصہ ہے۔اسرائیلی فوج نے اپنی جانب سے مصر کی سرحد کے ساتھ اینٹی راکٹ سسٹم آئرن ڈوم نصب کردیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق آئرن ڈوم بیٹری کو فی الوقت تجرباتی طور پر ایلات میں نصب کیا گیا ہے، اسرائیل نے الزام لگایا ہے کہ مصر ی سرحد کے جانب سے ایلات شہر پر دوراکٹ داغے گئے ہیں۔