23 اگست 2012
وقت اشاعت: 12:41
راجستھان میں بارشیں، 20 افراد ہلاک اور 20 ہزار سے زائد متاثر
جیو نیوز - جے پور…بھارتی ریاست راجستھان میں مون سون بارشوں سے اب تک 20 افراد ہلاک اور 20 ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔جے پور میں شدید بارشوں کے ساتھ ہی سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہوگیا ہے ،جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے۔موجودہ مون سون بارشوں کوتین دہائیوں کیبد ترینکہیجارہی ہے ، بارشوں اور سیلاب سے ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد20 ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔حکومتی عہدیدار کے مطابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے سیلاب کی صورتحال پر چیف منسٹر Ashok Gehlot سے فون پر بات کی اور ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ۔