تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اگست 2012
وقت اشاعت: 7:30

امریکا،نیو یارک قانون ساز اسمبلی کے پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام

جیو نیوز - نیویارک… امریکی ریاست نیویارک کی قانون ساز اسمبلی کے رکن وائٹو لوپیز کو ماتحت خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ہاوٴسنگ کمیٹی کی چیرمین شپ سے برطرف کردیا گیا ہے۔ 71سال کے وائٹو لوپیز ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن ہیں اور انتہائی بااثر سیاسی شخصیت سمجھے جاتے ہیں، گزشتہ سال ان کے ماتحت کام کرنے والی 2خواتین نے ان پر زبانی اور جسمانی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔ قانون ساز اسمبلی کی تحقیقاتی کمیٹی نے الزامات ثابت ہونے پر انھیں ہاوٴسنگ کمیٹی کے چیرمین کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے ان پر یہ پابندی بھی عائد کی ہے کہ وہ 21برس سے کم عمر فرد کو اپنے ماتحت ملازم نہیں رکھ سکیں گے۔ اسمبلی کے اسپیکر نے الزامات ثابت ہونے پروائٹو لوپیز کی باضابطہ سرزنش بھی کی ہے جبکہ مخالفین نے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.