تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اگست 2012
وقت اشاعت: 23:56

ججوں کا کام ملک چلانا یا پالیسیاں بنانا نہیں، بھارتی چیف جسٹس

جیو نیوز - نئی دہلی … بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایچ کپاڈیہ نے کہا ہے کہ ججوں کا کام ملک چلانا یا پالیسیاں بنانا نہیں۔ نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جج صاحبان اگر سرکاری حکام کے خلاف توہین عدالت کے مقدمات کی سماعت پر زور دیں گے تو یہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔ انہوں نے سوال کیا کہ توہین عدالت کے مقدمات میں اگر ملک کے چیف ایگزیکٹو نے عدالتی حکم ماننے سے انکار کردیا تو کیا ہوگا؟ جس پر انہوں نے مزید کہا کہ ججوں کو چاہئے کہ وہ ملک پر حکمرانی نہ کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.