تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اگست 2012
وقت اشاعت: 0:14

امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان کا خطرہ، ایمرجنسی نافذ

جیو نیوز - اولینڈو … طوفان آئزک کیوبا سے ہوتا ہوا امریکی ریاست فلوریڈا کی طرف بڑھنے لگا، گورنر رک اسکاٹ نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ موسمی طوفان آئزک نے ہیٹی میں بڑے علاقے کو متاثر کیا، شدید بارشوں اور طوفانی ہواوٴں کی وجہ سے متعدد مکانات کی چھتیں اڑگئیں جبکہ درخت جڑوں سے اکھڑگئے۔ طوفان ابھی کیوبا کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرارہا ہے، طوفان کی وجہ سے 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ اتوار کو آئزک طوفان کا رخ فلوریڈا کے جنوب مغربی ساحلی علاقوں کی طرف ہوگا، کسی ممکنہ خطرے کے پیش نظر ساحلی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.