26 اگست 2012
وقت اشاعت: 1:55
چاند پرپہلا قدم رکھنے والا انسان نیل آرم اسٹرنگ چل بسا
جیو نیوز - واشنگٹن… چاند پر پہلا قدم رکھنے والے امریکی خلا باز نیل آرم اسٹرنگ 82 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق نیل آرم اسٹرنگ کی تین ہفتے قبل دل کی سرجری ہوئی تھی، ان کی دل کی شریانیں بند تھیں۔نیل آرم اسٹرانگ نے 20 جولائی 1969 کو اپولو 11 مشن کی قیادت کرتے ہوئے چاند پر پہلا قدم رکھا تھا۔نیل آرم اسٹرانگ 1970 میں پاکستان بھی آئے تھے۔انھوں نے ناسا سے ریٹائرمنٹ کے بعد یونی ورسٹی آف سنسناٹی میں بطور پروفیسر آف انجینئرنگ ملازمت بھی کی۔وہ سنسناٹی میں ہی اپنی بیوی کے ہمراہ رہائش پذیر تھے۔