26 اگست 2012
وقت اشاعت: 3:0
اسامہ اور القاعدہ کا پیچھا کر کے وعدہ سچ کر دکھایا، اوباما
جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ القاعدہ اور اسامہ بن لادن کا پیچھا کرنے کا وعدہ سچ کردکھا یا ہے۔امریکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ 2008 کی انتخابی مہم کے دوران اسامہ بن لادن اور القاعدہ کا پیچھا کرنا کا وعدہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنا وعدہ سچا ثابت کردکھا یا ہے اور اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران جو وعدے انھوں نے کئے تھے ان میں سے بیشتر پورے کردئیے ہیں۔