تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اگست 2012
وقت اشاعت: 5:13

شام، نواحی قصبے سے200افراد کی لاشیں برآمد

جیو نیوز - دمشق… شام میں حکومت مخالفین نے دعویٰ کیا ہے کہ دمشق کے نواحی قصبے سے 200افراد کی لاشیں ملی ہیں،مخالفین کا الزام ہے کہ ان افراد کو شامی سیکیورٹی فورسز نے قتل کیا ہے۔ شام میں حکومت مخالفین کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، شامی فوج نے گزشتہ روز دمشق کے قریب واقع ایک قصبے کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ حکومت مخالفین کا کہنا ہے کہ اس قصبے کے مختلف گھروں سے اور عمارتوں کے تہ خانوں سے200 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں شامی فوج نے گولیاں مار کر قتل کیا ہے۔ حکومت مخالفین کے اس دعوے کی اب تک آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.