تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اگست 2012
وقت اشاعت: 6:19

شامی اپوزیشن نے لبنانی یرغمالی رہا کردیا

جیو نیوز - دمشق… شامی اپوزیشن نے ایک یرغمال لبنانی حسین عمرکو جذبہ خیر سگالی کے طور پر رہا کر دیاہے۔حسین عمر کو امسال مئی میں ترکی سے شام آنے والے لبنان کے شیعہ زائرین کو دمشق میں حکومت مخالف جنگجووٴں نے یرغمال بنایا تھا۔ شام کی اپوزیشن ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شامی حکومت کے خلاف سرگرم جنگجووٴں کے ہاں یرغمالی ایک لبنانی شہری کو ہفتے کے روز رہا کر دیا گیا ہے۔ حسین عمر پہلا یرغمالی ہے کہ جسے اغوا کاروں نے ہفتے کے روز رہا کیا۔ شیعہ زائرین کے شام میں اغوا کے بعد لبنان میں صدر بشار الاسد کے خلاف مسلح جدوجہد کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان کشیدگی میں کئی گنا اضافہ ہو گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.