تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اگست 2012
وقت اشاعت: 20:34

سعودی عرب میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 8 ملزمان گرفتار

جیو نیوز - ریاض … سعودی عرب میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، فورسز نے 8 دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، 2 سعودی اور 6 یمنی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان سے دھماکا خیز کیمیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزمان نے ایک مسجد میں دھماکا کرنے کیلئے موبائل فون ڈیوائس بھی بنائی ہوئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.