تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اگست 2012
وقت اشاعت: 2:27

قرآن کی بے حرمتی،6امریکی فوجیوں کو انضباطی کارروائی کا سامنا

جیو نیوز - واشنگٹن…چھ امریکی فوجیوں نے فروری میں افغانستان میں سوقرآن مجید اوردیگرمذہبی موادکی بیحرمتی کی۔جس پران اہلکاروں کیخلاف انضباطی کارروائی کی گئی۔ یہ بات امریکی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔فروری میں بیحرمتی کے انہی واقعات کے ردعمل میں افغانستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے تھے۔ تاہم امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اہلکاروں کی جانب سے اس بیحرمتی کی وجہ اسلام کا عدم احترام نہیں تھا بلکہ یہ واقعات امریکی اورافغان اہلکاروں کے درمیان عدم اعتمادکے سبب پیش آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.