تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اگست 2012
وقت اشاعت: 3:52

غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک، 36 لاپتہ

جیو نیوز - طرابلس … مصری غیر قانونی تارکین وطن کو یورپ لیجانے والی کشتی لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک اور 36 لاپتہ ہو گئے، زندہ بچ جانے والے 23 سالہ شخص محمد گوما عبدالقادر نے بتایا کہ حادثے کے وقت کشتی میں 40 افراد سوار تھے اور یہ کشتی گزشتہ رات لیبیا کے قریب مصری بندرگاہ سے یورپ کیلئے روانہ ہوگئی۔ حادثہ گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ لاپتہ ہونے والوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے تاہم حکام نے کسی کے زندہ نہ بچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ ہزاروں افریقی باشندے بہتر روزگار کی خاطر غیر قانونی طور پر یورپ جانے کیلئے یہی راستہ اختیار کرتے ہیں اور اکثر حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.