تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:20

ممبئی حملوں میں بھارت کی انتہاپسند تنظیم بھی ملوث تھی،بھارتی دانشور

جیو نیوز - لندن…بھارتی دانشور اورصحافی وی ٹی راج شیکرنے انکشاف کیا ہے کہ ممبئی حملوں میں بھارت کی ایک انتہاپسند تنظیم ابھینو بھارت بھی ملوث تھی، جس کے تمام ارکان مہاراشٹر کی ناسک جیل میں قید ہیں۔ بھارتی دانشور اورصحافی وی ٹی راج شیکرنے لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ممبئی حملوں میں بھارت کی شدت پسند خفیہ تنظیم ابھینوبھارت بھی ملوث ہے۔ وی ٹی راج نے کہا کہ یہ تنظیم سمجھوتاایکسپریس سمیت کئی بم دھماکوں میں ملوث ہے اور ممبئی حملوں میں بھی وہی تنظیم ملوث ہے،بھارتی دانشور نے کہا کہ سمجھوتا ایکسپریس حملے کی نگرانی بھارتی فوج کے حاضرسروس لیفٹیننٹ جنرل شری کانت پروئت کررہا تھا، انہوں نے بتایا کہ میڈیا نے بھی اس تمام معاملے کو عوام سے چھپایا جس کا مقصداپنے مذہب کے لوگوں کی مدد کرنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.